اِدھر تو دیکھ

ارے کیا ہوا نادان
اِدھر تو دیکھ
تو وہی ہے نا جو کہتا تھا
ذرا اِدھر تو دیکھ
ایک عرصہ بیت گیا تجھے دیکھے ہوئے
چہرہ تو گھما، ذرا اِدھر تو دیکھ
ہم تجھ جیسے تو نہیں کہ اک خطا پہ کنارا کر لیں
تو نظر پھیر، ذرا اِدھر تو دیکھ
ابھی بھی وقت ہے، جی بھر کے دیکھ لے ہمیں
جنازہ جو اُٹھا تو کون کہے گا تجھے ذرا اِدھر تو دیکھ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top