Poetry

روٹھی محبت کی داستاں

تو نے پھر سے لکھ ڈالی روٹھی محبت کی داستاں
میرے دل کی میرے خیالوں کی پاسباں
محبت میں وار دیے میں نے دونوں جہاں
میرے درد کا جہاں، تیری یادوں کی کہکشاں
اب جو باقی ہے جسم بے ضرر خالی مکاں
جو اب ہوش میں ہوں تو ڈھونڈوں میری روح رہ گئی ہے کہاں